سعودی عرب

آیت اللہ نمر کے چہلم پر سعودی حکومت کے خلاف مظاہرہ

قطیف کی مذہبی اور سماجی تنظیموں کی اپیل پر ہونے والے اس مظاہرے میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شہر کی اہم شاہراہ پر مارچ کیا اور آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ نمر باقر النمر کو سزائے موت دیکر شہید کئے جانے کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین آیت اللہ نمر باقر النمر کے جسد خاکی کو ان کے ورثاء کے حوالے کئے جانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے حقوق کی بالادستی تک آیت اللہ نمر باقر النمر کی شروع کردہ تحریک کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button