عراقی فوج نے برقعہ پہن کر بھاگتے داعشی گرفتار کرلیے
شیعیت نیوز: عراقی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے داعشی دہشتگردوں کا ایک گروپ پکڑا ہے جو عورتوں کا لباس پہن کر رمادی شہر سے بھاگنے کی کوشیش کررہے تھے۔
عراقی ذرائع کے مطابق دہشتگرد نے اپنی ڈاڑھی منڈوا میک اپ کیا ہوا تھا جبکہ زنانہ لباس زیب تن کرکے برقعہ پہن کر رمادی شہر سے بھاگنے کی کوشیش کررہےتھے ، تاہم انہیں شہر چھوڑنے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا۔
عراق کی سرکاری فوج نے کہا کہ منگل کے روز عراق کے صوبہ انبار کے دارلخلافہ رمادی شہر کو مکمل آزاد کروالیا گیا ہے، جبکہ شہر کے اندر موجود دہشتگرد روپوش ہوگئے ہیں۔
اے آر اے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد السادی نے کہا کہ عراقی فورس نے شہر کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشتگردوں کی تلاش میں چھاپے مارے ہیں، سادی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشتگرد ابھی بھی شہر میں ہیں اور یہاں سے بھاگنے کی کوشیش کررہے ہیں وہ کسی بھی قیمت پر عراقی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کو تیار نہیں اور بچاوکے لئےکچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ دشمن اہلیبت علیہ سلام ہمیشہ زنانہ لباس پہن کر بھاگے ہیں ، ابن زیاد ملعون مختار ثقفی کی فوج سے ڈر کر برقعہ پہن کر بھاگا ، پاکستان میں فرزند یزید مولوی عبد العزیز بھی پاکستانی فوج کے ہاتھوں زنانہ لباس اور برقع پہن کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوا، جبکہ شام و عراق سمیت افغانستان میں طالبان اور داعشی دہشتگرد اسی لباس زن میں گرفتار ہوچکے ہیں۔