آل سعود کی جانب سے کعبتہ اللہ کی توہین
سعودی روزنامہ القبس نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ خانہ کعبہ کے غلاف کے ایک حصّے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نام سونے اور چاندی کے دھاگوں کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ اس خبر کی وجہ سے عربوں میں شدید غم و غصّے کہ لہر دوڑ گئی ہے حتّیٰ بعض افراد نے یہ بھی کہا ہے کہ کیا سعودی بادشاہ کا نام اللہ اور اللہ کے رسول جتنا مقدس ہو گیا ہے جو خدا کے گھر کے غلاف کے اوپر اس کا نام لکھا جا رہا ہے؟
ان افراد کے نزدیک غلاف کعبہ کے اوپر سعودی شاہ کا نام لکھا جانا اللہ کے حرم کی بے حرمتی ہے۔ ایسے میں ہر چیز کو شرک قرار دیتے ہوئے حرام کہنے والے وہابی علماء نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اس سے پہلے بھی مکہ مکرمہ کے دروازوں اور مسجد الحرام کے داخلی دروازوں کو سعودی بادشاہوں اور رئیسوں کے نام دئے گئے تھے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی حکومت مسلمانوں کے مقدس مقامات کو اپنے اہداف کو حاصل کرنے اور خود کو مقدس بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔