سعودی عرب

سعودی عرب کی ایران مخالف مخاصمانہ کارروائیاں جاری

 سعودی عرب کی سماجی رابطوں کی سائٹوں نے پچھلے دنوں ایرانی سائٹوں کے خلاف ایک کیمپ تشکیل دے کر سائبر جنگ شروع کردی ہے اور سعودی ہیکروں سے کہا ہے کہ وہ بھی اس کمپیئن میں شرکت کریں –

سعودی عرب میں ایران مخالف اس مہم کو شروع کرنے والوں کا کہنا ہےکہ جیسے ہی اس کمپیئن میں ہیکرز شامل ہو جائیں گے تقریبا ایک سو ایرانی سائٹیں ہیک ہوجائیں گی – اس سے پہلے بھی سعودی عرب نے ایرانی سائٹوں کے خلاف اسی قسم کی کوششیں کی تھیں –

گذشتہ جنوری کے مہینے میں یوٹیوب سائٹ کی انتظامیہ نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام کے تحت اور سعودی عرب کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے بے بنیاد دعووں کو بہانہ بناکر کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ایران کے عربی زبان کے ٹی وی چینل العالم کے یوٹیوب کے پیج کو بند کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button