پاکستان

ریاستی ادارے جلوس پرمنٹ ہولڈرز اورمساجد و امام بارگاہوں میں فعال افراد کوحراساں کر رہے ہیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔انہیں جب تک عبرتناک انجام سے دوچار نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گر عناصر نے اپنی خفیہ کمین گاہیں بنا رکھی ہیں ۔بھرپور فوجی آپریشن سے ان کو کچلنا ہو گا۔ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان اور ناقابل بخشش گناہ ہے۔دہشت گردی کے مرتکب درندہ صفت عناصر بے رحمانہ سزاؤں کے مستحق ہیں۔وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ملک میں بدامنی پھیلا کر وطن عزیز کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا جا رہا ہے۔ملکی معشیت کی مضبوطی اور اقتصادی ترقی کے لیے بھی دہشت گردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔سیاسی و عسکری قوتوں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکساں انداز میں آگے بڑھنا ہو گا۔دہشت گردی کے تدارک اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے ضرب عضب کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے حکومت انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی بجائے دہشت گردی کی سرکوبی کے لے بروئے کار لائے بصورت دیگر یہ قانون اپنی افادیت کھو بیٹھے گا۔علامہ ناصر عباس نے کراچی میں مساجد و امام بارگاہوں سمیت جلوس عزاء کے منتظمین کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہاسندھ حکومت نے دہشتگردی میں ملوث کالعدم جماعتوں و مدارس کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ دوسری جانب اس ملک میں دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار بنے والی محب وطن ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے فعل افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ریاستی ادارے اہل خانہ کو حراساں کر کے رشوت بٹور رہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کراچی میں بے گناہ افراد کی وقفہ وقفہ سے گرفتاریوں کا سلسلہ بندکرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button