ایران

شام میں سعودی فوجیوں کا داخلہ علاقائی جنگ کا سبب بن سکتا ہے: محسن رضائی

 تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ شام میں سعودی عرب کی فوج بھیجنے پر مبنی امریکہ اور سعودی عرب کے فیصلے کا مقصد بچے کھچے تکفیری گروہوں کو نجات دلانا ہے۔

محسن رضائی کا مزید کہنا تھا کہ عراق اور شام میں داعش اور النصرہ دہشت گرد گروہوں کی شکست کے بعد سعودی عرب اور امریکہ نے شام کی فوج کے مقابلے میں بچ جانےوالے تکفیریوں کی نجات کے لئے شام میں سعودی عرب کی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری کا کہناتھا کہ اگر سعودی عرب نے شام میں اپنی فوج بھیجی تو سعودی عرب سمیت سارا خطہ جنگ کی آگ میں جل جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button