پاکستان

شیعہ علماٗ کونسل 27فروری کو نشترپارک میں آل سندھ علما و ذاکرین کنونشن منعقد کرے گی

شیعیت نیوز: پاکستان شیعہ علما کونسل کے اعلامیہ کے مطابق شیعہ حقوق، دہشت گردی کی مذمت اور وطن کی سالمیت کے خلاف ستائیس فروری بروز ہفتہ صبح دس بجے کو کراچی کے نشتر پارک میں ایک اہم کنونشن منعقد ہوگا جسمیں ملک بھر سے علما اور ذاکرین شرکت کریں گے۔

شیعہ علما کونسل کے اس ملک گیر اجتماع میں مطابق شیعہ حقوق اور شدت پسندی سے مقابلے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا جایائے گا اور پاکستان کے نامور اور جید علما کے علاوہ شیعہ علما کونسل کے سربراہ ق علامہ ساجد نقوی ملکی صورتحال اور شیعہ مسائل پر خطاب کریں گے ، اس عظیم الشان اجتماع میں تمام اہل ایمان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button