مشرق وسطی

شام میں بڑی کامیابی، دو اہم شہر داعش سے آزاد ہوگئے

شیعیت نیوز : شام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے شمالی علاقے میں واقع دو شیعہ نشین شہر ’’نبل‘‘ اور ’’الزھرا‘‘ پر چار سال سے جاری دھشتگردوں کے محاصرے کو توڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شامی فوج نے صوبہ حلب کے شمالی علاقے ’’معرسۃ الخان‘‘ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا کر نبل اور الزہرا کا محاصرہ ختم کر دیا ہے اور عنقریب ان دو شہروں کے دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نبل اور الزہرا شمالی شام میں دو ایسے شہر ہیں جن میں ساٹھ ہزار سے زیادہ شیعہ آبادی موجود ہے جو تقریبا چار سال سے دھشتگردوں کے گھیراؤ میں تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button