شمالی لبنان میں القاعدہ سے وابستہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

03 فروری, 2016 00:00

موصولہ رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی لبنان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حزب اللہ کے میزائلی حملے میں القاعدہ سے وابستہ گروہ جبہۃ النصرہ کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

حزب اللہ نے یہ حملہ شام کی سرحد پر عرسال کے قریب واقع ایک علاقے پر کیا۔ اس علاقے پر دو ہزار چودہ میں تکفیری دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے بارہا ان دہشت گردوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جو شام سے فرار ہوکر لبنان کی سرحدوں میں داخل ہوتے رہے ہیں۔

1:52 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔