یمن

یمن مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی بمباری

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ ذمار، صنعا اور صعدہ کے بارہ شہری علاقوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں متعدد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد امدادی کاموں کی تکمیل کے بعد سامنے آسکے گی۔ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے شہر صرواح کے علاقے اشقری کو بھی کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب استعفی دے کر سعودی عرب بھاگ جانے والے یمن کے سابق صدر منصورہادی نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعا پر مکمل تسلط تک جنگ جاری رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button