پاکستان

شیخوپورہ پولیس نے تبلیغ کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے پر تبلیغی جماعتوں پر پابندی لگادی

شیعیت نیوز: شیخوپورہ پولیس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں تبلیغی جماعتوں پر پابندی عائد کردی گئ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تبلیغ کی آڑ میں لوگوں کے مذہب اور مسلک پر تنقید اور منافرت پھیلانے کی اجاز ت ہرگز نہیں دی جاسکتی، ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عوا م میں بڑھتی ہوئی مسلکی منافرت اور فرقہ  واریت کے پیش نظر ضلع شیخوپورہ میں ہر قسم کی تبلیغی جماعت کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، عوام کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مقامی پولیس سے تعاون کو یقینی بنائیں، اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ تبلیغی جماعت کی حرکت کے حوالے سے خبر دینے والے کا نام صیضہ راز میں رکھا جائے گا۔

20160202031230.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button