یمن

یمن پر سعودی بمباری، ایک یمنی سیکورٹی عہدیدار قتل

 صوبہ عدن کے الحرہ علاقے کے سیکورٹی عہدیدار عبدالناصر سالم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ عمران کے کئی رہائشی مکانات اور ایک سرکاری ادارے کی عمارت پر بمباری کی- یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کئی بار النھدین کے علاقے پر حملہ کیا-

دوسری طرف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے عسیر علاقے کے شہر الربوعہ میں ایک سرکاری عمارت پر بمباری کی- یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانوں نے جنوبی سعودی عرب میں علیب نجران کے فوجی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا-

جنوبی سعودی عرب کے الخشل جیزان فوجی اڈے پر میزائلی حملے میں بھی متعدد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں- یمنی فوجیوں نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے کے ایک بجلی گھر پر بھی بمباری کی

متعلقہ مضامین

Back to top button