یمن

سعودی عرب پر یمنی فوج کا حملہ

 یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان اور عسیر میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں اور تعز میں اس کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے- ان حملوں میں سعودی عرب کے دسیوں فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے جیزان میں تبہ الرمضہ کے جنوب مشرقی علاقے میں سعودی عرب کے دو فوجیوں کو ہلاک جبکہ العشہ الحمراء کے مغربی علاقے میں ان کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ کر دی ہے- یمنی فوج بدھ کو جیزان کے خشل اور فریضہ علاقے پر بھی میزائل برسائے- یمنی فوج کے توپ خانوں نے بھی جحفان، برج اشعف، علان، وادی شرقان، اور جیزان کے قزع و الدور نیز عسیر کے علاقے کی شیبانی پہاڑیوں پر گولہ باری کی-

درایں اثنا یمن کی المسیرہ ویب سائٹ نے بھی بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز کے احیون علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ہتھیاروں کے گودام تباہ کر دیے- یمنی فوج نے صوبہ تعز میں باب المندب کے قریب ذباب کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائلی حملے کئے جن کے نتیجے میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں-

گذشتہ روز بھی یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ساتھ جھڑپوں میں کئی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button