عراق
داعش کے آئل ٹینکروں پر عراقی فضائیہ کا حملہ
عراقی فوج نے صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے ان ٹینکروں پر حملہ کر دیا جن سے وہ تیل اسمگل کر رہے تھے – اس حملے میں کم سے کم دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
داعش دہشت گرد گروہ عراق کا تیل چوری کر کے اسمگل کرتا ہے- ٹنکروں پر کرکوک سے پچپن کلومیٹر دور مغرب میں واقع الریاض کے علاقے میں بمباری کی گئی ہے- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تیل کے یہ ٹینکر صوبہ نینوا کی جانب جا رہے تھے-
تکفیری و صیہونی دہشت گرد گروہ داعش نے جون دوہزارچودہ سے عراق کے مختلف علاقوں کی بعض آئل فیلڈز پر قبضہ کر رکھا ہے-