دنیا

بھارت میں داعش سے منسلک 14 دہشت گرد گرفتار

بھارتی سکیورٹی فورسز نے مختلف ریاستوں میں آپریشن کر کے داعش سے منسلک 14 وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکر لیاہے۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشت گرد 26 جنوری کے موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی اورخصوصی  مہمان فرانسیسی صدر کو بھی ہدف بنانا چاہتے تھے ۔ذرائع کے مطابق بھارت میں داعش متحرک ہونا شروع ہو گئی ہے ،بھارتی سکیورٹی فورسز نے مختلف ریاستوں میں آپریشن کر کے 24گھنٹوں میں 14وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیمداعش کے ساتھ بتایا جا رہا ہے ۔گرفتار افراد میں طلبا بھی شامل ہیں جن کی عمریں 19سے 23سال کے درمیان ہیں ۔ بھارتی سکیورٹی ذرائع کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یوم جمہوریہ کی پریڈ سمیت اہم تقریبات میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button