عراق

ترک فوجی عراق سے باہر نکلیں : حیدرالعبادی

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے چھیالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے اور اقتصادی میدانوں میں مزید تعاون چاہتے ہیں لیکن اس نے تعاون کے بجائے اپنے فوجی عراق میں تعینات کر دیئے ہیں اور انھیں نکالنے کے لئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے- حیدر العبادی نے کہا کہ اگر ترکی کے حکام واقعی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہتھیار اور عراقی فوجیوں کو ٹریننگ دے کر یہ کام کر سکتے ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک عراق کی اس درخواست کا جواب نہیں دیا ہے- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن انقرہ حکومت تعلقات بہتر بنانے کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ نینوا پر قبضے جیسی توسیع پسندانہ سازشوں کا شکار نہ ہوئی ہوگی – عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ترکی حکومت ، اس ملک کی رائے عامہ کے ساتھ شفاف رویہ اختیار کرے گی اور داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ تعاون کرے گی-

متعلقہ مضامین

Back to top button