سعودی عرب

سعودی عرب نے یمن جنگ کے لئے افغانی بھرتی کرلئے

شیعیت نیوز: مختلف خبررساں اداروں کی رپورٹ سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یمن جنگ کا حصہ نا بنے کے بعد سعودی عرب اپنے حامی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پاکستانیوں اور افغانیوں کا بھرتی کررہا ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق سعودی عرب نے افغان مسلمانوں کو پرُکش تنخواہ اور مراعات کی لالچ دیدکر ہزاروں افغان باشندوں کا یمن جنگ میں زمینی کاروائیوں کے لئے بھرتی کیا ہے۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افغانی عمرے کے بہانے سعودی عرب جارہے ہیں جہاں سے انکی فوجی تربیت دیدکر یمن کے محاذ کر انقلابیوں سے لڑنے کے لئے بھیجا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے جارحیت جاری ہے، سعودی عرب یمن کے اندورنی معمالات میں مداخلت سے باز نہیں آرہا ،اور یمنی عوام پرزمینی و ہوائی حملے کررہا ہے۔اس جارحیت کےنتیجے میں ابتک ہزاروں یمنی مرد و خواتین و بچے جانبحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button