یمن

توچکا میزائل کا حملہ، یمن میں دسیوں حملہ آور ہلاک

ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوجیوں نے اتوار کے روز صوبہ مآرب میں البیرق چھاؤنی کی جانب ایک توچکا بیلیسٹک میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے علاوہ بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے متعدد افراد سمیت دسیوں جارح فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمن کی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اس حملے میں اس چھاؤنی میں قائم آپریشن روم اور کئی جاسوسی طیاروں کے علاوہ ان کا انٹیلی جنس سسٹم بھی تباہ ہو گیا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا یمن کی سرزمین پر موجود جارح فوجیوں اور ان کے زرخرید ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر توچکا میزائل سے یہ تیسرا حملہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات بری طرح تباہ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button