عراق

عراق: صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری

العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی کے دو علاقوں البو غانم اور البو محل کو داعش دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق الانبار میں عراقی فورسز کے آپریشن کے دوران تین خودکش حملہ آوروں سمیت پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کی فوجی گاڑی تباہ کر دی گئی۔ العالم نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ الانبار کا البو سودہ علاقہ داعش تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

عراقی فوج نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ الرمادی شہر کا مرکز چند روز قبل داعش دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button