سعودی عرب
سعودی بلاگر رائف بدوی کی بہن بھی سعودی عرب میں گرفتار
شیعیت نیوز ـ: سعودی بلاگر رائف بدوی کی بہن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سمر بدوی کو آج بدھ کی صبح جدہ میں ان کی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رائف بدوی کی اہلیہ انصاف حیدر کے مطابق ان کی نند کو انسانی حقوق کے ایک معروف کارکن ولید ابوالخیر کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ابوالخیر سمر کے سابق شوہر ہیں اور وہ جیل میں پندرہ سالہ سزا کاٹ رہے ہیں۔ رائف بدوی کو توہین مذہب کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔ سمر بدوی پر پہلے ہی سعودی حکومت نے ملک سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔