ایران ، امت مسلمہ کے مستقبل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے: ڈاکٹرلاریجانی

12 جنوری, 2016 00:00

ڈاکٹر علی لاریجانی کے کہا کہ خطے کے بارے میں ایران کی سوچ حاسدانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ، اسلامی ملکوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی محسوس کرتا ہے اور اسے امت مسلمہ کے مستقبل کی فکر لاحق ہے۔ ایران کے اسپیکر نے کہا کہ آل سعود حکومت کو خطے کے بارے میں اپنی سوچ کی اصلاح کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود حکومت شام میں دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہے جبکہ اس نے یمن کے بینادی ڈھانے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ آل سعود حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان ملک اپنی پوری توانائی دوسرے مسلمان ملک کو تباہ و برباد کرنے پر صرف کر دے، تو اس سے صرف صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچے گا۔

3:27 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔