مشرق وسطی

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کا جزیرہ سترہ میں امامبارگاہ پر حملہ

آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بحرین کے جزیرہ سترہ کے علاقے وادیان میں ایک امامبارگاہ پر حملہ کرکے اس امامبارگاہ کو خاصا نقصان پہنچایا – آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی عہدیداروں نے مذکورہ امامبارگاہ پر فائرنگ کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا –

واضح رہے کہ بحرین کے مختلف علاقوں میں مساجد اور امامبارگاہوں پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملے با رہا ہوچکے ہیں – اس سے پہلے محرم اور صفرمیں بھی بحرین میں امامبارگاہوں پر مسلح گروہوں کے حملے ہو چکے ہیں – لیکن بحرین کی سیکورٹی فورس نے اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا –

دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے مغرب میں متعدد بحرینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے – اللولو ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کرکے چھے بحرینی نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

اس درمیان بحرین کے مشرقی شہرتوبلی کے باشندوں نے سیاسی گرفتاریوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کرزبردست مظاہرہ کیا – بحرینی مظاہرین نے ایک بارپھر اس عزم کا اعلان کیا کہ ملک میں سیاسی اصلاحات کی انجام دہی اورسیاسی قیدیوں کی رہائی تک ان کے مظاہرے جاری رہیں گے –

فروری دوہزارگیارہ سے بحرینی سیکورٹی فورس نے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر سیکڑوں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button