کرم ایجنسی سے داعش کیلئے بھرتی کرنے والے ‘اہم افراد’ کے نام اب منظر عام پر!خصوصی رپورٹ

11 جنوری, 2016 00:00

 کرم ایجنسی کے تکفیری دہشتگرد ہزاروں کی تعداد میں داعش کیساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ جن کے سہولت کار نام ولدیت اور مستقل پتہ درجہ ذیل ہیں !

پاکستان سے داعش کیلئے بھرتی جاری ہے۔ شام، یمن اور دوسرے ممالک بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کوہاٹ، کرک، شمالی اور جنوبی وزیرستان، خیبر اور دیگر علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ان جنگ زدہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس سارے سلسلے کا ٹھیکہ مولانا شاہ عبدالعزیز نے لیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو تکفیری دہشتگرد گروہوں کی مدد کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز کا نام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، یہ نامی گرامی تکفیری دہشتگرد ہے اور بہت سارے دہشتگردی کے واقعات کے علاوہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے اور جی ایچ کیو پر حملے کا سہولت کار اور مددگار بھی رہا کیونکہ مولانا کے طالبان سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی سمیت لال مسجد کے تکفیری مولانا عبدالعزیز سے قریبی مراسم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ سب تعلقات استعمال کرتے ہوئے داعش کیلئے بھرتیاں کررہا ہے۔ کرم ایجنسی سے مندرجہ ذیل لوگ بھرتیوں اور برین واشنگ کے ذمہ دار ہیں۔

1۔ پاراچنار کے گاؤں بوشہرہ کا رہائشی حاجی بخت جمال بنگش دولت اسلامیہ کا پہلا سہولت کار ہے جو دولت اسلامیہ کیلئے بھرتی کرتا ہے۔

2۔ پاراچنار کے گاؤں گوبازنہ کا رہائشی عید نظر المعروف یزید نظر دوسرا داعش کا سہولت کار ہے جو داعش کیلئے بھرتی کرتا ہے، یاد رہے یزید نظر کا تعلق کالعدم اہل سنت والجماعت سے ہے اور اس سے پہلے یہ سپاہ صحابہ کا سرگرم رکن رہا ہے۔ جس نے دو ہزار سات کے پاراچنار فسادات کے بیج بوئے۔

3 ۔ کرم ایجنسی کا دولت خان تکفیری گروپ دولت اسلامیہ خراسان کا نیا کمانڈر ہے وہ بھی داعش کیلئے بھرتی کی خدمات سرانجام دیتا ہے۔

4۔ میجر مست گل جو پہلے لشکر طیبہ کیساتھ کشمیر میں جہاد کرتا رہا، اب دولت اسلامیہ کیساتھ مل چکا ہے اور پاراچنار بم دھماکوں سمیت پاکستانی فوج کے اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

5۔ پاراچنار کے گاؤں اُچت کا فضل سعید حقانی طالبان کا سرغنہ اور داعشی سہولت کار ہے جو داعش کیلئے بھرتی کا کام کرتا ہے، پاکستان آرمی اور دیگر ایجنسیوں نے اس کے ذمے سارے خون معاف کیے ہیں جو نہتے پاراچنار والوں کو اغوا کے بعد قتل کرتا رہا اور شیعہ نوجوانوں کے سر، پیر اور ہاتھ کاٹ کر پاراچنار ارسال کرتا رہا، جبکہ کرم ملیشیا اور لیویز خاموش تماشائی بنے رہے۔

6۔ گاؤں بوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ میر زمان بنگش تقریباً تمام دہشتگردوں کے قانونی مشیر ہیں۔

6:27 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔