پاکستان

سعودی ظالمانہ اقدام کیخلاف ٹیکسلا میں زبردست احتجاج

داعی وحدت اسلامی شیخ نمر باقر النمر کا ناحق خون بہانے پر تمام شیعہ تنظیموں کا سعودی اقدام کے خلاف پر زور احتجاج، فاطمیہ امام بارگاہ ایچ ایم سی روڈ میں احتجاجی مظاہرہ، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظلوم عالم دین نے نہ لوگوں کو مسلحانہ تحریک پر اکسایا، نہ ہی کوئی خفیہ سازش انجام دی تھی، بلکہ انکا تنہا کام دینی غیرت کے جذبے میں کھلے عام امر باالمعروف تھا، مظلوم شہید کا خون ناحق بہت جلد اپنا اثر دکھائے گا، عالم اسلام اور پوری دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے، مقررین کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے اتوار کے روز عظیم مبارز شخصیت و مجاہد عالم ربانی شیخ نمر باقر النمر کی شہادت اور ناحق خون پر احتجاجی مظاہر کیا گیا، مقررین نے فاطمیہ امام بارگاہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کے سلسلے میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایات میں ہے کہ ظلم و طاغوت کی بساط الٹنے سے پہلے نفس زکیہ کی شہادت ہوگی، مجاہد و مبارز آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت پوری دنیا کے لئے بشارت ہے، شیخ نمر باقر النمر داعی اتحاد امت، حرمت دین و اسلام کے پاسبان تھے، انکے شہید کئے جانے کے سعودی اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں، شرکاء نے ایچ ایم سی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی اور شیخ نمبر باقر النمر کے ناحق خون بہانے پر نعرے بازی کی، اس موقع پر مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button