مشرق وسطی

شام: مارٹر گولوں کے حملوں میں تین عام شہری جاں بحق

شام میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے مارٹر گولوں کے حملوں میں تین عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے جمعرات کے دن مشرقی غوطہ کے رہائشی علاقے حرستا پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ اس حملے میں چھ شہری زخمی بھی ہوئے۔

دہشت گردوں نے مشرقی شام میں دیرالزور کے الجورہ نامی رہائشی علاقے پر بھی مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو شامی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button