لبنان

حزب اللہ کی کاروائی اہم اسرائیلی فوجی آفیسر ہلاک، ایک زخمی

شیعیت نیوز: المنار لبنان ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز حزب اللہ کے سمیر قنطار گروپ نے کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے فوجی افسر کو ہلاک کیا،جبکہ اس حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

اس لبنانی نیوز ذرائع کے مطابق سیبا فرم کے مقام پر اسرائیلی پیٹرول کو حزب اللہ کے سمیر قنطار گروپ نے ٹارگیٹ کیا ہے جسکے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا اہم افسر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک فوجی زخمی ہے، حزب اللہ نے اس حملے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

3amalyat-sheb3a.jpg

دوسری جانب اسرائیل  نے بیان میں کہا کہ فوجی مشق کے دوران اچانک دھماکہ ہونے سے اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنےکمانڈر سمیر قنطار کی شہادت کے بعد بیان دیا تھا کہ انکی تنظیم صہیونیوں سے مناسب وقت پر سمیر قنطار کی موت کا بدلہ  لے گی،تاہم حزب اللہ نے اس حملے کو سمیر قنطار کی موت کا بدلہ قرار نہیں دیا بلکہ اس حملے کی زمہ داری ضرور قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button