پاکستان

شیخ النمر کی شہادت ، پاکستان آل سعود مردہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا، شیعیت نیوز رپورٹ

شیعیت نیوز : ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سعودی عرب میں آل سعود کے ہاتھوں سفاکانہ بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم آیت اللہ شیخ باقر نمر کی شہادت پر امریکہ اسرائیل سمیت آل سعود کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

شیعیت نیوز کے نمائدگان کے مطابق کل بروز اتوار ملک بھر میں آیت اللہ باقر النمر کی شہادت پر آل سعود کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، اس احتجاجی تحریک کی بنا پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنا دورہ پاکستان بھی ملتوی کردیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور لاہور،پشاور،گلگت ،اسکردو،ملتان اور دارلخلافہ اسلام آباد میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ، ان احتجاجی مظاہروں میں بچے،بزرگ، خواتین اور جوانوں سمیت شیعہ و سنی علماٗ کرام نے بھرپور شرکت کی اور آل سعود کے مظالم کے خلاف آواز حق کو بلند کیا۔

ProtestInKhi.jpg

کراچی میں ہی سول سوسائٹی کی جانب سے سعودی کونسل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کراچی کے سول سوسائٹی اراکین اور عوام نے شرکت کی۔

1477976_1691676631055589_842472613357990525_n.jpg

 

اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین نے پریس کلب تا چائنا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت معروف عالم دین اور ڈپٹی سیکرئٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ امین شہید ی نے کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہنشاہوں کے لبادے میں چھپے سعودی عرب کے ریاستی دہشت گردوں نے ظلم و استبداد کے خلاف بولنے اور عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کے جرم میں ایک ایسے عالم دین کو موت کی نیند سلا دیا جو بلاتخصیص مذہب و مسلک تمام حلقوں میں نمایاں مقام رکھتا تھا۔ بادشاہت کے غیر اسلامی نظام کے خلاف آواز بلند کرنا شہید نمر کا وہ جرم بنا جس پر انہیں موت کی ظالمانہ سزا سنائی گئی۔ دہشت گردی کے خلاف فوجی اتحاد کا راگ الاپنے والا ملک سعودی عرب دنیا کی بدنام ترین دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل و معاونت میں براہ راست ملوث رہا ہے۔ عراق، شام سمیت دنیا کے دیگر مسلم ممالک میں امریکی عزائم کی تکمیل کے لئے سعودی حکومت کا یہود و نصاریٰ سے گٹھ جوڑ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔

n00510057-r-b-013.jpg

 لاہور میں شیعہ جماعتوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ شہریان پاکستان، انجمن عزاداران لاہور سمیت سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے شہید آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی تصاویر، بینرز، پلے کارڈ اور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں خواتین کی بھی کثیرتعداد شریک تھی جبکہ معمر افراد نے بھی سعودی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں سے اظہار برات کرنے کیلئے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے سعودی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ شہید آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی شہادت آل سعود کی بادشاہت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔

n00509958-b.jpg

 آل سعود کے ہاتھوں شیخ النمرکی  شہادت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی مرکزی انجمن امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام حسینی چوک اسکردو سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر آیت اللہ باقرالنمر اور انکے دیگر ساتھوں کی المناک شہادت پر سعودیہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی آل سعود کی ظالمانہ اقدام کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے یادگار شہداء اسکردو پہنچے جہاں احتجاجی جلسے سے علماء کرام نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرنے والوں میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، علامہ شیخ ڈاکٹر کاظم سلیم، شیخ جواد حافظی، آغا باقر رضوی اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی شہنشاہیت عالم اسلام کے چہرے پر بدنما داغ کی مانند ہے۔

n00509788-b.jpg

ممتاز سعودی شیعہ عالم دین علامہ شیخ باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں المناک شہادت پر مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے زیر اہتمام سعودی حکومت کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، انجمن جانثاران اہلبیت سمیت متعدد تنظیموں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

n00510010-b.jpg

ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی یس او پاکستان نے مشترکہ ریلی نکا لی،ریلی سوتری وٹ سے شروع ہوئی اور سدوحسام روڈ، ڈیرہ اڈہ چوک سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچ کر جلسے مین تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے شہید باقرالنمر کی تصاویر اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز 47 افراد کے سرقلم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا مظہر عباس صادقی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی اور دیگر نے کی۔

n00510020-b.jpg

پشاور میں  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی طرف سے آلِ سعود کی مجرمانہ بربریت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں شرکت کرنے والوں نے شہید باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

n00510004-b.jpg

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بھی ہزاروں افراد آل سعود کے ہاتھو ں شیخ باقر النمر کی شہادت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور خوب نعرےبازی کی، کوئٹہ میں ریلی کا اہتمام مجلس وحدت المسلمین نے کیا جسکی قیادت علامہ ہاشم موسوی نے کی۔

8352_1691679227721996_4748866617175520984_n.jpg

 آل سعود کے ہاتھوں شیخ باقر النمر کی مظلومانہ شہادت کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ڈیرہ اسماعیل خان کے زیرانتظام پریس کلب سے رحمانیہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف کالجز اور گومل یونیورسٹی کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جس پر سعودی حکومت کے خلاف اور شیخ باقر النمر اور ان کی تحریک سے یکجہتی کے نعرے تحریر تھے۔ احتجاجی ریلی سے ڈویژنل صدر عون مہدی اور مرکزی انچارج محببین نثار کاظمی خطاب کیا۔

n00510062-r-b-002.jpg

سندھ کے دوسرے بڑے شہر سکھر میں بھی شیخ نمر کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

12400688_1691681931055059_4984287382527476894_n.jpg

اسکے علاوہ سند ھ ،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مطاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button