سعودی عرب

شیخ نمر کی شہادت کے ردعمل کا خوف، آل سعود نے قطیف کا گھیراو کرلیا

شیعیت نیوز: آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے بعد ممکنہ رد عمل کے پیش نظر آل سعود کی فوج نے شیعہ نشین علاقہ قطیف کا چاروں طر ف سے گھیر لیا ہے اور ہزاروں فوجی اہلکار تعینات کروادیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح عالمی میڈیا پر دھماکہ کردینے والی خبر شیخ باقر النمر کی شہادت کے حوالے سے آتے ہی سعودی عرب کی فوج نے شیعہ نشین علاقوں کو گھیرے میں لے کر مکمل ناقہ بندی کرد ی ہے، ذرائع کے مطابق شیخ باقر النمر کو کل بروز جمعہ سر قلم کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شیخ باقر النمر کو 2012میں زخمی کرکے سعودی فوج نے گرفتار کیا تھا ، 2014میں انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھے، اس فیصلہ پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ نمر کی پھانسی کی مخالفت کی تھی، تاہم آج ۲ جنوری 2016کو انکی شہادت کی خبر موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button