سعودی عرب

سعودی قیادت میں نام نہاد 34 ممالک کے اتحاد کا پہلا تحفہ ، آیت اللہ باقر المنر کو شہید کردیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے اپنی قیادت میں بنائے گئے 34 ممالک کا پہلا تحفہ شیخ آیت اللہ باقر نمر کو قتل کرکے دیا ہے، ذرائع کے مطابق انکا سر قلم کرکے شہید کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے شیخ نمر پر الزام لگا یا تھا کہ وہ ملک میں دہشتگردی پھیلارہے ہیں، انہیں سن2012میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ 2014میں سعودی عدالت نے موت کی سزا سنائی، دو جنوری 2016کو سعودی عرب نے آیت شیخ باقر النمر کو شہید کردیا۔

سعودی عرب پر شیخ باقر النمر کو قتل کرنے  کے حوالے سے عالمی پریشر تھا، لیکن دہشتگردی کے خلاف بنائے گئے  34ممالک کے نام نہاد اتحاد کا اعتماد حاصل کرکے آل سعود نے اپنی حکومت کے خلاف سب سے اہم مزاحمت آیت اللہ باقر المنر کا سر قلم کرکے شہید کردیا۔

تجزیہ کاروں نے اس با ت کا پہلے ہی خدشہ ظاہر کردیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے بنائے جانے والے اس اتحاد کا مقصد ایران اور شیعوں کے خلاف محاذ کھولنا ہے، جسکا واضح ثبوت نائیجریا میں نائیجرین آرمی کی جانب سے اعلانیہ قتل عام پر مبارک باد پیش کرنے سعود ی بادشاہ نے دیا۔سعودی بادشاہ نے نائیجریا میں شیعوں کے قتل عام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا تھا۔

آج سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے رہنماآیت اللہ باقر النمر کی شہاد ت سے مزید واضح ہو گیا ہے کہ اس 34ممالک کے نام نہاد وہابی اتحاد کا مقصد اسرائیل و امریکا مخالف شیعہ و سنیوں کو ختم کرنا ہے۔

افسو س کا مقام یہ ہے کہ پاکستان بھی اس اتحاد کا حصہ بنے کا خواہش مند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button