پاکستان

دشمن ہماری صرف مذہبی شناخت سے نہیں سیاسی شناخت سے خوف کھاتا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد بہت کٹھن اور مشکل راستے سے گذرنے کا نام ہے، یہ ایک طولانی جنگ ہے جس میں کمزور اعصاب کے مالک افراد جلد شکست کھا جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغل ہزارہ گوٹھ کراچی میں منعقدہ شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ اشرف علی منتظری سمیت علماء و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انبیاء، آئمہ، اولیاء، اوصیاء، شہداء، صالحین اور صدیقین کا راستہ دینی سیاسی نظام کے احیاء کا راستہ ہے، آئمہ کی ولایت کی گواہی دینا آسان لیکن آئمہ کی سیاسی قیادت کا اعلان کرنا مشکل ہے، دشمن ہماری مذہبی شناخت سے نہیں سیاسی شناخت سے خوف کھاتا ہے، یزید پلید نے پہلے حکومت اسلامی پر قبضہ کیا پھر اصول و فروع دین اور شریعت کو مسخ کیا، امام حسین ؑ کا مقصد قیام حکومت اسلامی کو یزید ملعون کے ناپاک شکنجہ سے آزاد کروانا تھا۔ غدیر کو فراموش کرنا کربلا برپا ہونے کا باعث بنا، امام حسین ؑ کا خروج اپنے اس دینی سیاسی حق کا حصول تھا جو پہلے ان کے بابا علی ؑ اور پھر بھائی حسن مجتبیٰ ؑسے چھینا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد بہت کٹھن اور مشکل راستے سے گذرنے کا نام ہے، یہ ایک طولانی جنگ ہے جس میں کمزور اعصاب کے مالک افراد جلد شکست کھا جاتے ہیں، ہمیں واجبات اور مستحبات میں تمیز سیکھنا ہوگی، اس راہ کے ہمارے ساتھی شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ نے بھی ولایت کے اصل معنیٰ کو سمجھ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا جو دشمن کو کسی صورت گوارہ نہ تھا، عالمی سطح پر جہاں جہاں شیعہ مکتب نے سیاسی و اجتماعی میدان میں قیام کیا وہاں وہاں تشیع سرخرو ہوئی، یہاں تک کہ نائیجیریا جیسے پسماندہ علاقہ میں بھی شیعہ کی صداقت اور ایمان کی گواہی دی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button