مشرق وسطی

دسیوں بحرینی شہریوں کو طویل مدت قید با مشقت کی سزا

بحرینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے سولہ سال سے پچیس سال تک کی عمر کے انتیس شہریوں کو "بنی جمرہ” علاقے میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں دس سے پچپن سال تک قید با مشقت کی سزا سنائی ہے-

بحرینی عدلیہ نے بقول اس کے دہشت گردوں کے لئے دھماکا خیز مواد تیار کرنے کے الزام میں تین بحرینیوں کی شہریت  بھی سلب کر لی ہے-

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں- بحرینی عوام، آزادی و انصاف کے حصول ، نسلی امتیاز کے خاتمے اور ملک میں ایک منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں-

بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت نے عوامی احتجاج کو دبانے کے لئے اب تک بہت سے سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کو گرفتار اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے انھیں عمر قید اور طویل مدت قید کی سزائیں سنائی ہے۔

یہ ایسے عالم میں ہے کہ انسانی حقوق کے اداروں نے بحرین میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی پر تنقید کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button