اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں طاہراشرفی نے کیوں جھگڑا ڈالا؟ وجہ سامنے آگئی

30 دسمبر, 2015 00:00

شیعت نیوز: ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اچانک نمودار ہوکر پھڈا ڈالنے کی اصل وجہ نظریاتی کونسل میں جاری ایجنڈے کو ثبوتاژ کرنا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں اسٹنڈرڈ قرآن پاک کی چھپائی کے حوالے سے بات کی جارہی تھی، جسکے تحت قرآن پاک کی چھپائی کو سرکاری تحویل میں لینا تھاجسکی نگرانی اسلامی نظریاتی کونسل میںذمہ ہوتی۔

طاہر اشرافی نے اس اجلاس میں ہنگامہ آرائی کردی جسکی وجہ سے اجلا س ملتوی ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ مولانا طاہر اشرفی یہی ایجنڈا لے کر اجلاس میں شریک ہوئے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اس اجلاس میں زیر بحث ایجنڈا کو ختم کروانا تھا تاکہ نجی کمپنیوں جو قرآن کی چھپائی کا کام کرتی ہیں انہیں خوش کرسکے۔

نجی کمپنیوں سے بھاری رقم لے کر مولانا طاہر اشرفی نے اس اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی اورزیر بحث ایجنڈے کو ملتوی کروادیا۔

6:19 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔