سعودی عرب

یمن جنگ سے کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا: سعودی حکام کا اعتراف

سعودی عرب کے وزیر اقتصاد عادل فقیہ نے یمن کے خلاف عرب اتحاد کی قیادت کرنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دوہزار پندرہ میں سعودی عرب کے سیکورٹی اور فوجی اخراجات پانچ ارب ڈالر تک بڑھ گئے ہیں-

سعودی حکومت کا یہ اعتراف ایسے عالم میں سامنے آ رہا ہے کہ سعودی وزیر خزانہ نے دوہزار سولہ میں اس ملک کا بجٹ خسارہ ستاسی ارب ڈالر اعلان کیا ہے-

منظر عام پر آنے والے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے دوہزار سولہ کے لئے اپنا بجٹ چھبیس ڈالر فی بیرل تیل کی قیمت کی بنیاد پر تیار کیا ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ یمن کی تھکا دینے والی جنگ، داعش اور طالبان سمیت مختلف دہشت گردوں کو آل سعود کی مدد، سعودی عرب کے اقتصادی مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button