دنیا

نائیجیریا میں دو مختلف بم دھماکوں میں 60 افراد ہلاک

 نائیجیریا کے شمال مشرقی  شہر میں مسجد میں بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک جبکہ ایک پیٹرول پمپ پر دھماکےکے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے شمالی شہر مید گوری کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام مطابق گزشتہ روز بھی وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے شہر میں بم دھماکوں کی کوشش کی تھی جس پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا جب کہ اس دھماکے میں بھی بوکوحرام کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ ادھر ایک پیٹرول پمپ ممیں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں پیٹرول پمپ تباہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button