پاکستان

داعش اور القاعدہ کا طرز عمل خلاف اسلام ہے، علامہ ریاض شاہ

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے حقیقی مسلمان کی شناخت بارود نہیں درود ہے، داعش اور القاعدہ کا طرز عمل خلاف اسلام ہے، اسلام میں پرائیویٹ جہاد کی کوئی گنجائش نہیں، داعش اور القاعدہ جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑوا کر کمزور کیا جا رہا ہے، جہاد کے نام پر ڈالروں کا کاروبار عروج پر ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر تجارت ہو رہی ہے، مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑوا کر کمزور کیا جا رہا ہے، اسلام عظمت آدم کا علمبردار دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی امت محمدی کا شیوہ نہیں، اسلام کی تبلیغ کیلئے صوفیاء کے طرز عمل کو اپنایا جائے، علماء قوم کی تربیت و اصلاح پر توجہ دیں، جعلی جہاد نے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو دیوار کیساتھ لگایا جا رہا ہے، اکیسیویں صدی غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button