دنیا

سید نصر اللہ کے بیانات سے اسرائیل پر لرزہ طاری

شیعیت نیو ز: صیہونی وزیر جنگ موشیہ یعلون نے سمیر القنطار کے قتل کے بارے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے بیان پر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اور ایران جولان سے اسرائیل کے خلاف کچھ حملے کرنے اور اس پوائنٹ پر اسرائیل کے خلاف ایک محاذ کھولنے کی کوشش کرسکتے ہیں- صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتے دمشق کے جنوب میں واقع شہر جرمانا کی ایک عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں لبنانی حریت پسند اور کچھ شامی شہری شہید ہو گئے- سمیر القنطار کی شہادت کے بعد سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ القنطار کے قتل میں مسلح گروہ ملوث ہیں جو کہ جھوٹ ہے بلکہ اسرائیل نے اپنے میزائلوں سے انھیں نشانہ بنایا ہے- سید حسن نصر اللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم دوست و دشمن سب سے کہہ رہے ہیں کہ ہم کبھی بھی اور کہیں بھی القنطار کے قتل کا انتقال لیں گے اور یہ ہمارا حق ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button