پاکستان

اسلام دشمن تکفیریوں کو خود ساختہ خلافت قائم کرنے نہیں دینگے،ثروت قادری

شیعیت نیوز:  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نےاپنی رہائش گا ہ پر میلاد کمیٹیوں اور میلاد انجمنوں کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن انتہا پسندوں کو خود ساختہ خلافت کسی صورت قائم کرنے نہیں دینگے ،انتہا پسند،دہشتگردوں کو زبان ،قلم اور پاک فوج کے ساتھ ملکر روکیں گے،ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے کسی صور ت پیچھے نہیں رہ سکتے ،داعش ،طالبان ، ان کے حمائتیوں اور شیلٹر دینے والوں کو پہلے انجام تک پہنچانا ہوگا ،حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ،ملا عبدلعزیز ،صوفی محمد اور کالعدم دہشتگرد تنظیم کے کرتا دھرتائوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لائیں ،قبائلی علاقہ جات،کراچی اور بلوچستان کا امن تباہ کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا،حکومت دہشتگردی کی نفی کرتے ہوئے امن ،محبت ،بھائی چارہ اور برداشت کے فلسفے پر گامزن قوتوں کو آگے لائے ،قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو دنیا کے نقشے پراسلامی فلاحی ریاست کے طورپر لانا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button