پاکستان

شیعہ سنی اتحاد کے لئے جدو جہدکا آغاز کردیا،مجلس وحدت مسلمین

شیعیت نیوز :مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے کہا ہے کہ شیعہ سنی اتحاد کے لئے جدو جہدکا آغازکر دیا ہم پاکستان میں مذہبی ، سیاسی اور معاشی لٹیروں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ شکست ہمیشہ باطل کو ہوئی اور فتح حق کو نصیب ہوئی ہے ، مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کو امریکا کے چنگل سے آزاد کرائی گی ، نوازشریف کی خارجہ پالیسی امریکا نواز ہےاس بار ۱۲ ربیع اول عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے بھر پور محفلوں کا انعقاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں دہشت گردوں اور تفرقہ ڈالنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری ، متحدہ علماء محاذ کے رہنماء مولانا انتظارالحق تھانوی،ہیت آٗئمہ مساجد علماء امامیہ کے شیخ صلاح الدین،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خان محمد بلوچ ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف , امداد حسین نے کراچی مسجد و امام بارگاہ حجت اللہ غا زی ٹاؤن ملیر میں میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button