پاکستان

میلادالنبیؐ کو حرام قرار دینے پر عامر لیاقت سعودی مفتی پربرہم ہوگئے

شیعیت نیوز : معروف ٹی وی میزبان و مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والا فتویٰ کہ میلاد النبی (ص) منانا حرام ہے، انتہائی قابل مذمت ہے۔ مدینہ منورہ سے ٹیلیفون پر روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ (ص) ہماری جان و روح ہے، یہ جو فتوی آیا ہے سعودی عرب سے کہ میلاد منانا حرام ہے، انتہائی قابل مذمت ہے، میلاد کی خوشی منانا اور میلاد کا اہتمام کرنا صحابہ کرامؐ، اولیاءکرامؒ اور بزرگان دین کا شیوہ رہا ہے، جب رسول اکرم (ص) نے صحابہ کرامؓ کو میلاد منانے سے نہیں روکا، اور میلاد کو حرام قرار نہیں دیا، تو کسی فرد کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ میلاد کو حرام قرار دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلال اور حرام نبی (ص) کی باؤنڈریز ہیں، یہ نبی (ص) کی حدیں اور اختیارات ہیں، یہ نبی (ص) کی خواہشات ہیں، جو وہ کہہ دیں وہی حلال ہے، اور جس سے وہ روک دیں وہ حرام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button