عراق

بغداد اور دیالہ میں چالیس دہشت گرد گرفتار

لعالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں عدلیہ کی اعلی کونسل اور بغداد و دیالہ کی آپریشنل کمان کی ہماہنگی سے انجام دی گئی ہیں- رپورٹوں کے مطابق ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ہتھیار ، فوجی ساز و سامان اور ایسی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جن میں بم نصب تھے- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں بڑی مقدار میں عراقی کرنسی بھی ضبط کر لی گئی ہے- داعش دہشت گرد گروہ، بغداد میں گذشتہ دنوں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد اپنے زیر قبضہ علاقوں کی مدد سے اپنے مذمو عزائم پر عمل کرنا چاہتے تھے لیکن عراقی سیکورٹی اہلکار ان پر نظر رکھے ہوئے تھے اور انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ سیکورٹی روش سے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button