یمن
لاکھوں یمنیوں نے عید میلاد النبی ؐ مناکر سعودی عرب کی ناک رگڑ دی
شیعیت نیوز: یمن میں سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے باوجود لاکھوں شیعہ سنی یمنیوں نے مل کر عیدمیلاد النبی (ص) کا بڑا اجتماع منعقد کیا ۔
اس اجتماع میں ہزاروں بچوں، بڑوں، خواتین اور بزرگوں نے شرکت کی، جس میںلبیک یارسول اللہ کے فلگ شگاف نعروں کے ساتھ ساتھ مردہ امریکا واسرائیل کے نعرے بلند رہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب یمن پر گذشتہ ایک سال سے جارحیت کررہا ہے،ابتک سعودی فضائی حملوںمیں یمن کا انفرا اسٹریکچر تباہ ہوگیا ہےجبکہ کئی
ہزار یمنی بھی سعودی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔