یمن

یمن پر سعودی عرب کے حملے اور یمنیوں کی جوابی کارروائی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے شہر باجل کے ایک ٹینکنیکل اسکول پر بمباری کی ہے۔
 شام کے وقت ہونے والی اس بمباری کے بعد یہ ٹیکنیکل اسکول پوری طرح تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں کئی افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب جارح طیارے یمن کی بنیادی تنصیبات اور عام مراکز کو بدستور نشانہ بنا رہے ہیں۔

یمن مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز صعدہ اور الحدیدہ صوبوں سمیت یمن کے مختلف صوبوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں کئی عورتوں اور بچوں سمیت کم از کم گیارہ عام شہری جاں اور دسیوں زخمی ہو گئے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی ان حملوں کے جواب میں پیر کی رات قاہر ایک بیلیسٹک میزائل سے سعودی عرب کے شہر جیزان میں آرامکو تیل کمپنی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد یمن کے سابق مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لانا ہے۔ ان حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات، اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جن میں اب تک ہزاروں بےگناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد بےگھر بھی ہوئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button