پاکستان
داعش کے لئے فنڈریزنگ کرنے والی خواتین امیر گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں،پولیس
شیعیت نیوز: سندھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے کہا کہ کراچی میں داعش کیلئے فنڈ اکٹھا کرنیوالی تمام خواتین کا تعلق امیر گھرانوں سے ہے ، انہوں نے الذکرہ اکیڈمی کے نام سے ایک مذہبی ادارہ قائم کیا ، یو ایس بی میں محفوظ داعش کی ویڈیوز تقسیم کیں ۔ پیر کو اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمر خطاب نے کہا کہ وہ کراچی میں خواتین کے ایسے نیٹ ورک کی تلاش کرتے رہے جن کا تعلق امیر گھرانوں سے ہے اور وہ داعش کیلئے بطور فنڈ ریزر کام کرتی ہیں ، اس تلاش کا کام اس وقت شروع ہوا جب بس پر حملے میں ملوث مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:: کراچی: جہاد النکاح کے لئے لڑکیاں تیار کرنے والا داعشی خواتین کا گروہ گرفتار