ایران

ایران کی خفیہ پیشکش نے آل سعود و آل یہود کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا

شیعیت نیوز: ایران نے کہا ھے کہ وہ 34 ملکی اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ بننے کو تیار ھے بشرطیکہ تمام ممبر ممالک اسرائیل کو دھشت گرد قرار دیں اور اسلامی فوجی لشکر کشی سب سے پہلے اسرائیل پر کی جائے، خفیہ پیشکش میں مزید کہا گیا ھے کہ 70 سالہ غیر قانونی ریاست اسرائیل اور اسکے تمام رہنما نا قابل معافی دہشت گردہیں جنہوں نے نہتے مظلوم فلسطینیوں کا جسمانی اور معاشی قتل عام کیا۔

دوسری جانب اسرائیل دوست سعودی عرب نے ایرانی پیشکش کو اسلامی فوجی اتحاد کے خلاف شرارت اور سازش قرار دے کر یکسر مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے امریکی و صہیونی ایما پر دہشتگرد ی کے خلاف نام نہاد فوجی اتحاد تشکیل دیا ، جس میں تقریباً34 اسلامی ممالک کا شامل کیا گیا،اہم تو یہ ہے کہ ان میں سے بشتر ممالک اس اتحاد کے حوالے سے بے خبر تھے جن میں پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ مذاق تو یہ ہے کہ اس اتحاد میں اسلامی دنیا کے تین اہم مملک ایران ،شام اور عراق کو شامل نہیں کیا گیا جو اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ ایہ اتحاد دراصل ان تین ممالک کے خلاف بنایا گیا ہے،کیونکہ امریکا و اسرائیل کی نظر میں ایران ،شام اور عراق دہشتگردی کررہے ہیںلہذا سعودی وہابی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف اتحاد بناکر امریکا ،اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا چاہتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button