مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کی شہادت

فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی لڑکی کہ جو گزشتہ مہینے کے اواخر میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی حوارہ چیک پوسٹ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھی، بدھ کی شام زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئی۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بدھ کے روز بیت المقدس کے قلندیا کیمپ میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں دسیوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ان تین فلسطینیوں کی شہادت سے انتفاضہ قدس کے شہدا کی تعداد بڑھ کر ایک سو پچیس ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button