دنیا

سعودی عرب کے سخت اقدامات پر تنقید کا سلسلہ جاری

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر کے خصوصی رپورٹر ڈیوڈ کائے نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کو سخت سزائیں سنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل سعود حکومت سے عوام کے خلاف سخت کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

ڈیوڈ کائے نے تین بلاگرز اور انسانی حقوق کے ایک وکیل کے ناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جن کو سعودی عرب نے سزائیں سنائی ہیں، کہا کہ اس قسم کی سزاؤں میں بہت زیادہ اضافے نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے بارے میں تشویش کو بڑھا دیا ہے۔

ڈیوڈ کائے نے اسی طرح سعودی حکومت سے سرگرم کارکن رائف البداوی اور سعودی عرب میں مقیم فلسطینی شاعر اشرف فیاض کو آزاد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کے کئی اور سرگرم افراد کو صرف اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی بنا پر آل سعود نے سختی سے کچلا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز آزادی اظہار کے لیے ساخاروف انعام رائف البداوی کی اہلیہ انصاف حیدر کو دیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹن شولٹز نے بھی سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے رائف البداوی کو رہا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے عرب حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ مخالف رائے کو برداشت کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button