دنیا

نائیجیریا: ملک بھر میں شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے جاری ، فوج کا مظاہرین پر تشدد

شیعیت نیوز : نائیجیریا کے شہر زاریا میں 12دسمبر کو اسرائیل نواز نائیجیرین فوج کی جانب سے پر امن شیعہ مسلمانوں کے اجتماع پر دھاوا بولا گیا تھا جس کے بعد ایک ہزار افراد شہید کر دئیے گئے تھے اوراسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم پورے ملک میں عوام میں نائیجیرین فوج کے خلاف شدیدغم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے اور شیخ ابراہیم زکزکی کی زخمی حالت میں گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے پچیس سے زائدشہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور نائیجرین فوج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی جا رہی ہے جبکہ مظاہرین اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نواز نائیجیرین افواج نے ایک مرتبہ پھر کانو اور زاریا شہر میں مظاہرین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں مزید تین افراد شہید ہو گئے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامی تحریک نائیجیریا کے ترجمان ابراہیم موسیٰ نے بتایا ہے کہ نائیجیرن افواج اس وقت شیعہ مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد اور امام بارگاہوں کو بھی مسمار کرنے پر تلی ہوئی ہیں جبکہ شیخ ابراہیم زکزکی کے گھر کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نائیجیریا کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہروں کو بھی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے کہ جہاں پر امن مظاہرین اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حملے میں نائیجیریامیں مسلمانوں کے رہبر اور قائد شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی کو بھی چار گولیاں لگی تھیں جس کے بعد صیہونی نواز نائیجیرین فوج نے انہیں گرفتار کرلیا تھا جبکہ ان کے دو بیٹے علی اور حماد کو شہید کر دیا گیا تھا ، شیخ ابراہیم کی زوجہ بھی اس حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں تاہم بتایا جا رہاہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ حیات ہیں ۔

یاد رہے کہ سنہ2013ء میں بھی اسرائیل نواز نائیجیرین فوج نے القدس ریلی کے اجتماع پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 33افراد شہید ہوئے تھے جن میں تین شیخ ابراہیم زکزکی کے فرزند تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button