دنیا

نائیجیریا: اسرائیل نواز فوج کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمان شہید

شیعیت نیوز : نائیجیریا کے شہر زاریا میں مورخہ12دسمبر کو تیس گھنٹے طویل دورانیہ تک جاری رہنے والا اسرائیل نواز نائیجیرین فوج کا ریاستی دہشت گردانہ عمل ایک ہزار افراد کو موت کی آغوش میں دھکیل گیا، شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق زاریا شہر میں اسرائیل نواز نائیجیرین فوج نے بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر عین اس وقت حملہ کیا جب ایک بڑی تعداد میں لوگ شہادت امام رضا علیہ السلام کے مراسم عزاداری میں مصروف عمل تھے، تیس گھنٹے طویل دورانیہ پر محیط اسرائیل نواز نائیجیرین فوج کی دہشت گردانہ سفاکیت پر مبنی کاروائی کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ کئی ہزار افراد زخمی ہیں۔شہید ہونے والوں میں شیخ ابراہیم زکزکی کے نائب شیخ محمد توری، ابراہیم عثمان سمیت اسلامی تحریک نائیجیریا کے اہم ترین افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس حملے میں نائیجیریامیں مسلمانوں کے رہبر اور قائد شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی کو بھی چار گولیاں لگی تھیں جس کے بعد صیہونی نواز نائیجیرین فوج نے انہیں گرفتار کرلیا تھا جبکہ ان کے دو بیٹے علی اور حماد کو شہید کر دیا گیا تھا ، شیخ ابراہیم کی زوجہ بھی اس حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں تاہم بتایا جا رہاہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ حیات ہیں ۔

یاد رہے کہ سنہ2013ء میں بھی اسرائیل نواز نائیجیرین فوج نے القدس ریلی کے اجتماع پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 33افراد شہید ہوئے تھے جن میں تین شیخ ابراہیم زکزکی کے فرزند تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button