پاکستان

پارا چنار حملہ : کالعدم دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی ملوث

شیعیت نیوز: کؑرم ایجنسی کے مرکزی علاقے پارا چنار کے عید گاہ میدان میں لگنے والے اتوار بازار میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری تکفیری تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو تحریری طور پر پیغام میں خود کو لشکر جھنگوی کا ترجمان ظاہر کرنے والے ایک شخص علی بن سفیان نے لکھا ہے، ’’ یہ ہماری طرف سے ایران کی شام کی جنگ میں شمولیت کا انتقام ہے‘‘۔

کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی  کے دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ پارا چنار میں بم حملے کا مقصد وہاں کے شیعہ مسلمانو ن سے انتقام لینا ہے کیونکہ دنیابھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان کے مسلمان اور شیعہ مسلمان تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے مخالف ہیں تاہم اور داعش سمیت دیگر گروہوں کو دہشت گرد قرار دیہتے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button