جارحین کے خلاف یمنی فوج کا میزائل حملہ، 152 ہلاک

14 دسمبر, 2015 00:00

 المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورسیز کی میزائل یونٹ نے ایک میزائل باب المندب میں سعودی عرب کی فوجی کمانڈ کے مرکز پر داغا جس میں اب تک ایک سو باون سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے بیالیس اہلکار بھی شامل ہیں- ہلاک ہونے والوں میں بلیک واٹر میں شامل کولمبیائی ایجنٹوں کا کمانڈر کارل، سعودی فوج کا کمانڈر کرنل عبداللہ السھیان، اور اماراتی فوج کے کئی کمانڈر منجملہ سلطان بن ہویدان شامل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی بدنام زمانہ کمپنی بلیک واٹر کے ایجنٹوں کے ذریعہ یمنی عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی فورسیز کے میزائل حملے میں تین آپاچی ہیلی کاپٹر ، چالیس سے زائد فوجی گاڑیاں اور پانچ بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں کہ جن کا تعلق بلیک واٹر کمپنی کے اہلکاروں سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیالیس بلیک واٹر کے اہلکار ، تیئس سعودی عرب کے فوجی، نو امارات کے فوجی اور سات مراکش کے فوجی شامل ہیں۔ یمنی فورسز کے اس جوابی حملے کو کامیاب حملہ قراردیا جارہا ہے۔

11:14 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔